7 نومبر، 2022، 12:37 PM

پاکستان، کوئٹہ میں دستی بم دھماکہ

پاکستان، کوئٹہ میں دستی بم دھماکہ

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک کےقریب دستی بم کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہو گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ پاکستانی صوبہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک کےقریب دستی بم کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک سے ملحقہ گلی میں محکمہ ایریگیشن کے دفتر میں نامعلوم افراد نے د ستی بم پھینک دیا جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا۔

بم کی زد میں آ کر جمیل احمد نامی شخص معمولی زخمی ہوا تاہم مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے میں ملوث ملزمان کارروائی انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو سول اسپتال منتقل کیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

News ID 1913026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha