7 نومبر، 2022، 4:01 PM

امریکہ: فلاڈیلفیا میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

امریکہ: فلاڈیلفیا میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ہفتے کی رات کو فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ہفتے کی رات کو فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ریاست پینسلوانیا کے علاقے کینسنگٹن میں ایک سے زائد مسلح افراد نے گاڑی سے نکل کر فائرنگ شروع کر دی۔ فلاڈیلفیا کے ڈپٹی پولیس کمشنر نے بتایا ملزمان نے 40 فائر کیے، زخمی افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں، 7 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا ٹارگٹ واضح نہیں ہوسکا، ملزمان گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے تھے۔

News Code 1913035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha