31 اکتوبر، 2022، 11:20 AM

پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح کا آج سے آغاز

پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح کا آج سے آغاز

پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح کا آج سے آغاز ہو گیا، جسے نجی شعبہ آپریٹ کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح کا آج سے آغاز ہو گیا، جسے نجی شعبہ آپریٹ کر رہا ہے۔ فلائی جناح کی افتتاحی تقریب کا کراچی کے مقامی ہوٹل میں انعقاد کیا گیا۔

ایئر لائن فلائی جناح کی تعارفی پرواز کی اسلام آباد روانگی سے فضائی آپریشن کا آج سے آغاز کیا جا رہا ہے۔ فلائی جناح کی کراچی سے اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے لیے روزانہ براہِ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ کراچی اور کوئٹہ کے درمیان ہفتے میں 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سے کے لیے کرایہ 13 ہزار 999 روپے رکھا گیا ہے۔ مسافروں کو 10 کلو گرام تک دستی سامان لے جانے کی اجازت ہو گی۔ فلائی جناح کی پرواز میں دورانِ سفر مسافروں کو انٹرٹینمنٹ کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔

News ID 1912900

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha