21 ستمبر، 2015، 1:52 AM

جیزان میں 3 سعودی فوجی ہلاک

جیزان میں 3 سعودی فوجی ہلاک

یمن کی سرحد پر واقع سعودی عرب کے علاقہ جیزان میں یمنی قبائل کی فائرنگ کے نتیجے میں سعودی عرب کے 3 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی سرحد پر واقع سعودی عرب کے علاقہ جیزان میں یمنی قبائل کی فائرنگ کے نتیجے میں سعودی عرب کے 3 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جیزان کے علاقہ جلاح میں یمنی نشانہ بازوں نے سعودی عرب کے تین فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ادھر یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے علاقہ قمر پر مکمل قبضہ کرلیا ہے۔ یمن کے صوبہ مآرب میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ایک ہیلی کاپٹر کو بھی گرادیا ہے۔ صوبہ مآرب میں سعودی بمباری کے نتیجے میں 10 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔

News ID 1858291

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha