یمن میں سعودی عرب کا فوجی ہیلی کاپٹر گرادیا گیا/ 13 سعودی و اتحادی فوجی ہلاک

یمنی فورسز نے یمن کے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کا فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا جس میں سعودی عرب اور اتحادی فوج کے افسران سمیت 13 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے یمن کے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کا فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا جس میں سعودی عرب کے  افسران سمیت 13 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر یمن کے شہر مآرب میں گرادیا گیا جس سے ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار 4 فوجی افسران سمیت 13 سعودی اور اتحادی فوجی مارے گئے۔ذرائع کے مطابق سعودی فورسز کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر جنگی آپریشن میں حصہ لے رہا تھا جسےیمنی فورسز نے نشانہ بناکر مار گرایا۔یمن کی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب کے بہیمانہ، مجرمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملوں میں اب تک 30 ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1871894

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =