یمنی فوج نے سعودی عرب کا ہیلی کاپٹر مار گرایا

یمنی فورسز نے صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے ایک ہیلی کاپٹر کو گرا کر تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے ایک ہیلی کاپٹر کو گرا کر تباہ کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی فوجی ٹھکانوں  پر کئی میزائل بھی داغے ہیں جن میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کی مجرمانہ فضائی کارروائی جاری ہے جس میں اب تک ہزآروں یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں یمن پر سعودی عرب کی مجرمانہ اور بہیمانہ کارروائیوں و امیرکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔

News Code 1861784

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha