مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی فوج اور قبائل نے یمن کے صوبہ اب میں سعودی عرب کے ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے جو علاقہ میں شناسائی کا کام انجام دے رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی رعب کا ہیلی کاپٹر صوبہ اب کے علاقہ السحول کے اوپر پرواز کررہا تھا جسے یمنی فورسز اور قبائل نے مار گرایا۔
ادھر یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے خوانخوار بادشاہ کے وحشیانہ اور بہیمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے یمن پر سعودی عرب کی بزدلانہ بمباری سے اب تک 20 ہزار سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں 2000 بچے بھی شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ