یمن کی سرحد پر مئی سے اب تک 46 سعودی فوجی ہلاک

یمنی فورسز نے مئی کے مہینے سے لیکر اب تک یمن کی سرحد کے قریب سعودی عرب کے 46 فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النباء کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے مئی کے مہینے سے لیکر اب تک  یمن کی سرحد کے قریب سعودی عرب کے 46 فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کی سرحد پر اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کی سرکاری خـبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنوب میں کل سعودیہ کی بری فوج کے تین اہلکار براک العنزی، عبدالعزیز عید صالح العطوی اور عبدالمجید حمود سعید العطوی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

News Code 1874250

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha