مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے صوبہ الجوف کے پہاڑ الاسود پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد درجنوں سعودی اور اماراتی فوجیوں کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔ یمنی فوج اور قبائل کی صوبہ الجوف میں پیشقدمی مسلسل جاری ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے الاسود پہاڑی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اس علاقہ میں موجود تمام سعودی اور اماراتی فوجیوں کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔ ادھر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن کے مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب، یمن جیسے کمزور عرب ملک کو دس دوسرے عرب ممالک کے ساتھ ملک کرتباہ کررہا ہے اور وہاں اپنی مرضی کا نظام قائم کرنا چاہتا ہے جس میں اسے اب تک زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ