مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ عبدالمالک حوثی نے عید فطر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں سعودی عرب کے بھیانک اور ہولناک جرائم کے خلاف یمنی عوام کی استقامت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب دنیا اور آخرت میں ناکام رہے گا اور شمشیر پر خون کی فتح اور ظلم و ستم پر صبر کی فتح یقینی ہے۔
عبدالمالک حوثی نے کہا کہ یمنی عوام آج سعودی عرب اوراس کے مزدوروں کے خلاف نبرد آزما ہے اور یہ لڑائی عزت و کرامت اور آزادی اور استقلال کی لڑائی ہے جس میں یمنی عوام کی فتح یقینی ہے انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں شہید ہونے والوں کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کی اور ان کے لواحقین کے لئےصبر و اجرطلب کیا ۔
آپ کا تبصرہ