31 مئی، 2015، 8:17 AM

سعودی عرب نے یمنی بچوں کو بےرحمانہ طور پر قتل کیا ہے

سعودی عرب نے یمنی بچوں کو بےرحمانہ طور پر قتل کیا ہے

اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور یمن کے بےگناہ شہریوں اور بچوں کو بے رحمانہ اور ظالمانہ طور پر قتل کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سبا نیٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایک اہلکار عاصم البلوندی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور یمن کے بےگناہ شہریوں اور بچوں کو بے رحمانہ اور ظالمانہ طور پر قتل کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اہلکار کے مطابق ایسے شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی عرب نے بچوں کو قتل کرنے اور معذور بنانے کے غیرمعمولی فوجی طریقوں سے استفادہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف تمام شواہد جمع کرکے اقوام متحدہ میں پیش کردیئے گئے ہیں۔

 

 

 

News ID 1855472

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha