یمنی قبائل  کے حملے میں 50 سعودی فوجی ہلاک/40 گرفتار

یمنی قبائل نے یمن کی سرحد کے قریب واقع سعودی عرب کی فوجی پوسٹ عین الحارہ پر حملہ کرکے 50 سعودی فوجیوں کو قتل اور 40 کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے لحج نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی قبائل نے یمن کی سرحد کے قریب واقع سعودی عرب کی فوجی پوسٹ عین الحارہ پر حملہ کرکے 50 سعودی فوجیوں کو قتل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی قبائل نے اس فوجی پوسٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ یمنی عوامی فورسز نے اس حملے میں 40 سعودی فوجویں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔یمنی فورسز نے  اس کارروائی میں 45 ٹینک ، زمین سے زمین پر مار کرنے والے 400 میزائلوں اور کچھ راکٹوں کو اپنے قبضہ میں لےلیا ہے۔

 

 

News Code 1855488

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =