مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جہاد فلسطین کے عسکری ونگ سرایا القدس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کی ایک بس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرایا القدس کے مغربی کنارے میں سرگرم مجاہدین نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے میفو دوتان نامی صہیونی بستی کی جانب جانے والی مرکزی شاہراہ پر آبادکاروں کو لے جانے والی ایک بس پر مسلسل اور شدید فائرنگ کی۔
بیان کے مطابق، یہ کارروائی مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں صہیونی آبادکاروں کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کے جواب میں انجام دی گئی۔
گزشتہ برسوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں، ان کی املاک اور گھروں کی تباہی اور زرعی زمینوں پر تجاوزات کی متعدد اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔
بین الاقوامی اداروں نے بھی صہیونی بستیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں اضافے پر بارہا تشویش کا اظہار کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ