مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی صدر اسحاق ہرزوگ نے ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ کے دورے کے دوران اپنے سرکاری قافلے میں شامل گاڑیوں سے اسرائیلی پرچم ہٹانے کی ہدایت کی۔ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا جب غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں اور نسل کشی کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ہنگری میں اسرائیلی جرائم اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے۔ ان مظاہروں کے تناظر میں ہرزوگ نے مظاہرین کے ساتھ ممکنہ تصادم سے بچنے کے لیے اپنے قافلے میں اسرائیل کی قومی علامتوں کی نمائش سے گریز کیا۔
یاد رہے کہ امریکہ کی براہِ راست حمایت کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، جبکہ فلسطینیوں کی شہادتوں اور زخمی ہونے والوں کی مجموعی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کا تقریباً تمام بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔
اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق، غزہ میں ہونے والے نقصانات کی تعمیرِ نو پر تقریبا 70 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ