مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم نے صہیونی حکومت کے غزہ پر مکمل قبضے اور فلسطینی آبادی کی بڑے پیمانے پر جبری منتقلی کے فیصلے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔
تنظیم نے کہا کہ ہم اسرائیلی قابض حکام کے اس فیصلے کی شدید ترین مذمت کرتے ہیں جس کے تحت پورے غزہ پر دوبارہ قبضہ کیا جائے گا اور تقریبا ایک ملین فلسطینیوں کو جبرا بے دخل کیا جائے گا۔
بیان کے مطابق، غزہ شہر پر قبضے کے نتیجے میں نو لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو جبری طور پر شہر سے نکال کر جنوبی غزہ میں خان یونس کے مغرب میں واقع مواسی علاقے میں منتقل کیا جائے گا۔
اس سے قبل، خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدوائی نے بھی اسرائیلی حکومت کے اس فیصلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدام خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
آپ کا تبصرہ