مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج نے کہا ہے کہ آپریشن صاعقہ کے پچیسویں مرحلے میں کویت میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملوں کی ایک اور مرحلہ انجام دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ کارروائی دشمن کی جارحیت کے جواب میں کی گئی، جس میں آرش خودکش ڈرونز کے ذریعے کویت کے العُدیری کیمپ میں امریکی فوج کے سازوسامان کے گودام، الدوحہ فوجی اڈے پر تعینات امریکی اہلکاروں کے مراکز اور عریفجان کیمپ میں موجود امریکی افواج کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ایرانی مسلح افواج دشمن کے خلاف ڈرون اور میزائل کارروائیوں کا سلسلہ پوری شدت کے ساتھ جاری رکھیں گی۔ امریکی صدر کی دھمکیوں سے ایرانی عوام اور مسلح افواج کا عزم مزید مضبوط ہو رہا ہے۔
ایرانی فوج نے مزید کہا کہ اگر امریکہ یا اس کے اتحادی کسی نئی محاذ آرائی کا آغاز کریں تو یہ ان کی ایک اور اسٹریٹجک غلطی ہوگی، جس کا نتیجہ دشمن کی ناکامی کی صورت میں سامنے آئے گا۔
آپ کا تبصرہ