مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو جنگ صرف خطے تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کا دائرہ اس سے بھی آگے تک پھیل جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاسداران نے بیان میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کو دھمکیاں دے رہے ہیں، حالانکہ انہیں ایران کے مقابلے میں اپنی گزشتہ ناکامیوں سے سبق سیکھنا چاہیے تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ دشمن نے دنیا کی مہنگی ترین فوجی طاقتوں کے ساتھ ایران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، لیکن ایران نے ابھی تک اپنی تمام صلاحیتوں کو استعمال نہیں کیا۔
سپاہ پاسداران کے مطابق اگر ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت ہوئی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا اور ایسے مقامات پر حملے کیے جائیں گے جہاں دشمن کو اس کی توقع بھی نہیں ہوگی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران میدان جنگ میں اپنی طاقت دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی طاقت کا اندازہ خالی بیانات یا سوشل میڈیا کے پیغامات سے نہیں بلکہ عملی کارروائیوں سے ہوگا۔
آپ کا تبصرہ