19 مئی، 2026، 8:33 AM

امریکی شہر سان ڈیاگو میں اسلامی مرکز پر مسلح حملہ، 5 جانی نقصانات

امریکی شہر سان ڈیاگو میں اسلامی مرکز پر مسلح حملہ، 5 جانی نقصانات

امریکی شہر سان ڈیاگو میں اسلامی مرکز پر حملے میں دو حملہ آوروں سمیت پانچ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ریاست کے شہر سان ڈیاگو میں واقع ایک اسلامی مرکز پر مسلح حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر پانچ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں دو مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہیں۔

امریکی چینل کے مطابق ایک مسلح شخص کے اسلامی مرکز میں داخل ہونے کے بعد صورتحال ہنگامی شکل اختیار کر گئی، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔

امریکی سیکیورٹی حکام کے مطابق وہ دو افراد جن پر حملے میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے، ہلاک ہوگئے۔ ابھی تک ان حملہ آوروں کی شناخت اور ممکنہ محرکات سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

امریکن اسلامک کونسل نے اس واقعے پر بیان دیتے ہوئے بتایا کہ اسلامی مرکز میں ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

بعد ازاں سان ڈیاگو پولیس کے فرمانده نے تصدیق کی کہ جانی نقصانات کی تعداد پانچ ہوگئی ہے، جن میں دو مشتبہ افراد بھی شامل ہیں۔

سان ڈیاگو پولیس نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ اسلامی مرکز پر حملہ ایک نسل پرستانہ اقدام تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں مشتبہ حملہ آور بالترتیب ۱۷ اور ۱۹ سال کے تھے۔

News ID 1939351

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha