21 مارچ، 2008، 4:24 PM

عراق

عراق میں ہونے والےبم دھماکے میں 10 افراد ہلاک

عراق میں ہونے والےبم دھماکے میں 10 افراد ہلاک

عراق میں ہونے والےبم دھماکے اور فائرنگ میں دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں ہونے والےبم دھماکے اور فائرنگ میں دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔عراقی حکام کے مطابق موصل میں خودکش حملہ آور نے کچرا اٹھانے والے ٹرک کو عراقی فوجی قافلے سے ٹکرا دیا۔ دھماکے میں ایک فوجی ہلاک اور انیس زخمی ہو گئے ۔ دیالہ میں بم دھماکہ میں ایک عراقی فوجی ہلاک کوت میں ایک اسپتال کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس آفیسر کو ہلاک کر دیا۔ امریکی فوج کے مطابق بدھ بلد رزمیں کئے گئے خودکش حملے میں پانچ افراد ہلاک اور 17زخمی ہوئے، یہ حملہ خاتون بمبارنے کیا تھا۔امریکی فوج نے کہا ہے کہ سامرا اور تکریت کے درمیان سڑک پر بم نصب کرنے والے سات مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا ۔

 

News ID 656757

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha