30 ستمبر، 2011، 5:49 PM

یمن

یمن میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم سے منسلک امریکی شہری ہلاک

یمن میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم سے منسلک امریکی شہری ہلاک

مہر نیوز- 30 ستمبر2011ء: یمن کے وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ میں پیدا ہونے والے القاعدہ کے سرکردہ رہنماء انوار العولقي کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ میں پیدا ہونے والے القاعدہ کے سرکردہ رہنماء انوارالعولقي کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کےمطابق امریکی انتظامیہ نے بھی انوار العولقي کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں کہ انوار العولقي کو کس نے ہلاک کیا ہے۔امریکہ میں پیدا ہونے والے انوار العولقي نوے کی دہائی میں سان ڈیاگو میں ایک مسجد میں امام تھے اور نائن الیون کے دو حملہ آوروں کےان سے قریبی روابط تھے ۔القاعدہ سے تعلق کی وجہ سے وہ 2007 سے امریکہ سے فرار ہوکر یمن میں چھپے ہوئے تھے۔ انوار العولقي پر امریکہ میں ہونے والے کئی دہشتگرد حملوں میں ملوث افراد کو حملوں کی ترغیب دینے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق صدر باراک اوبامہ نے انوار العولقي کو ہلاک کرنے کے خصوصی احکامات جاری کیے تھے۔یمن کی وزارت دفاع کے مطابق انوار العولقي اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہو گئے ہیں۔ یمن کی وزارت دفاع نے االعولقي کی ہلاکت کی مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔یمن کے قبائیلی ذرائع کے مطابق انوار العولقي یمن کے مشرقی صوبے مارب میں ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ یمن کا صوبہ مارب القاعدہ دہشت گردوں کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے القاعدہ کے ساتھ گہرے خفیہ روابط ہیں۔

News ID 1420611

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha