9 مئی، 2026، 12:33 PM

ظلم کے خلاف جدوجہد ہماری تاریخ کا روشن باب ہے، صدر پزشکیان

ظلم کے خلاف جدوجہد ہماری تاریخ کا روشن باب ہے، صدر پزشکیان

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات کے فروغ پر قائم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی ثقافت میں جہاں برداشت اور مدارا کی گہری جڑیں ہیں، وہیں ظلم کے خلاف جدوجہد بھی اس سرزمین کی تاریخ میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پزشکیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی پالیسی دنیا کے ساتھ باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استعمار اور استحصال کی پالیسیوں کو مستقبل کی دنیا میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

صدر کے مطابق ایرانی قوم کی شناخت میں برداشت کے ساتھ ساتھ ظلم کے خلاف مزاحمت بھی شامل ہے اور یہی شناخت آئندہ بھی ایران کے نام کو سربلند رکھنے کے لیے برقرار رہے گی۔

News ID 1939201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha