4 جولائی، 2026، 8:51 PM

شہید امام خامنہ ای نے جس پرچم کو سربلند رکھنے کی جدوجہد کی، وہ کبھی سرنگوں نہیں ہوگا، صدر پزشکیان

شہید امام خامنہ ای نے جس پرچم کو سربلند رکھنے کی جدوجہد کی، وہ کبھی سرنگوں نہیں ہوگا، صدر پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی قوم غم کے باوجود امید اور عزم کے ساتھ ثابت کرے گی کہ شہید رہبر کے مشن اور جدوجہد کا پرچم ہمیشہ بلند رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ عظیم ایرانی قوم غم سے لبریز دلوں اور امید سے بھرپور عزم کے ساتھ ثابت کرے گی کہ وہ پرچم، جسے شہید رہبر نے سربلند رکھنے کے لیے اپنی پوری زندگی جدوجہد میں گزاری، کبھی زمین پر نہیں گرے گا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ شہید امام خامنہ ای کا راستہ اور ان کا مشن ایرانی قوم کے عزم اور استقامت کے ساتھ جاری رہے گا۔

صدر پزشکیان نے اپنے پیغام کے اختتام پر قرآن مجید کی آیت  بھی نقل کی، جس میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے کمزور سمجھے جانے والوں کو سربلند کرنے اور انہیں وارث بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

News ID 1940138

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha