8 مارچ، 2026، 4:21 PM

دشمن میری باتوں کو غلط سمجھا، ایران کی ایک انچ زمین پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے، صدر پزشکیان

دشمن میری باتوں کو غلط سمجھا، ایران کی ایک انچ زمین پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے، صدر پزشکیان

ایرانی صدر نے کہا ہے کہ دشمن نے ان کے بیانات کا غلط مطلب نکالا ہے، ایران پر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دشمن نے ان کے بیانات کو غلط انداز میں لیا۔ دشمن کی کوشش ہے کہ ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان جنگ اور اختلافات پیدا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایرانی عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنی طاقت، استقامت اور جوش و جذبے سے دشمن کو مایوس کیا۔ دشمن ایران اور خطے کے ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتا ہے، جبکہ ایران بارہا واضح کرچکا ہے کہ ہمسایہ ممالک اس کے بھائی ہیں اور ان کے ساتھ اچھے تعلقات ضروری ہیں۔

صدر ایران نے کہا کہ اگر کسی بھی ملک کی طرف سے ایران کی سرزمین پر حملہ کیا گیا تو ایران اس کا بھرپور جواب دے گا، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایران اس ملک کے عوام سے دشمنی رکھتا ہے، بلکہ یہ صرف دفاعی اقدام ہوگا۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران پر دباؤ بڑھایا گیا تو اس کا جواب بھی زیادہ طاقت کے ساتھ دیا جائے گا۔ ایرانی عوام، مسلح افواج اور بسیج ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور ایران ظلم، جارحیت اور دباؤ کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کو چاہیے کہ باہمی تعاون سے کام کریں اور امریکہ و اسرائیل کو یہ موقع نہ دیں کہ وہ ہمسایہ ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کریں۔

News ID 1938424

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha