11 فروری، 2026، 4:48 PM

ترکی نے ایران کو اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ پر مبارکباد دی

ترکی نے ایران کو اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ پر مبارکباد دی

ترکی نے اسلامی انقلابِ ایران کی فتح کی سالگرہ اور ایران کے قومی دن کے موقع پر تہنیتی پیغام جاری کرتے ہوئے ایرانی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ترکی اور ایران کے پرچموں کی تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم اپنے ہمسایہ ملک ایران کو اس کے قومی دن کے موقع پر صمیمانہ طور پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے آج صبح تہران سمیت ایران کے تمام شہروں، دیہاتوں میں لاکھوں افراد اسلامی انقلاب کی فتح کی 47 ویں سالگرہ منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ رواں سال کی تقریبات میں ملک بھر کے 1400 سے زائد مقامات پر ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 7200 ملکی صحافی اور قریب 200 غیر ملکی صحافی ان تقریبات کی کوریج انجام دے رہے ہیں تاکہ عوامی شرکت اور پروگراموں کو عالمی سطح پر منعکس کیا جا سکے۔

ایرانی عوام کی جانب سے تہران اور مختلف صوبوں میں وسیع پیمانے پر ریلیوں کے آغاز کے ساتھ ہی غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے بھی اس حماسی عوامی شرکت کو نمایاں انداز میں اجاگر کیا۔

News ID 1937995

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha