28 اگست، 2025، 8:22 AM

تل ابیب ایئرپورٹ پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

تل ابیب ایئرپورٹ پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

یمنی فوج نے غزہ میں جاری صہیونی مظالم کے جواب میں تل ابیب ائیرپورٹ پر میزائل حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ یمنی افواج نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واقع بن گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ایک ہائپر سونک میزائل سے نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق میجر جنرل یحیی سریع نے بیان میں کہا کہ یمنی مسلح افواج نے خصوصی فوجی کارروائی کرتے ہوئے تل ابیب ایئرپورٹ کو فلسطین2 ہائپر سونک میزائل سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ حملہ کامیاب رہا جس کے نتیجے میں صیہونی باشندے حفاظتی پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوگئے اور ایئرپورٹ کی کارروائی معطل ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی فلسطینی عوام پر مظالم کے ردعمل میں انجام دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک اور امت مسلمہ دینی، انسانی اور اخلاقی طور پر پابند ہیں کہ وہ غزہ میں جاری صہیونی مظالم مخصوصا غذائی قلت ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

News ID 1935062

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PK 14:36 - 2025/08/28
      0 0
      یمنی افواج اور عوام اس وقت امت مسلمہ کے لیے جو کام کر رہےہیں ہیں اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔