20 اپریل، 2025، 10:46 AM

غزہ پر حملے جاری رہیں گے، نتن یاہو

غزہ پر حملے جاری رہیں گے، نتن یاہو

صہیونی وزیر اعظم نے غزہ پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی وزیراعظم نتن یاہو نے ایک بار پھر اپنی جنگ طلبانہ پالیسی دہراتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک حماس کا مکمل خاتمہ اور تمام اسرائیلی قیدی واپس نہیں آجاتے، تل ابیب اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

اس نے اس مرحلے کو جنگ کا فیصلہ کن موڑ قرار دیتے ہوئے صیہونی عوام سے صبر و استقامت کی اپیل کی تاکہ جنگ کے تمام اہداف مکمل کیے جاسکیں۔

صیہونی وزیراعظم نے جنگ بندی کی شرائط کو مسترد کرتے ہوئے کہا حماس کے سامنے جھکنا اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گا۔ اگر ہم حماس کی شرائط تسلیم کریں تو ہم اپنے تمام عسکری مقاصد میں ناکام ہوجائیں گے۔

نتن یاہو نے اسرائیل کے اندر جنگ بندی کے مطالبے کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دراصل دشمن کی نفسیاتی جنگ کو تقویت دے رہے ہیں۔

نتانیاہو نے ایران کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعوی کیا کہ وہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے پرعزم ہے۔

News ID 1932024

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha