مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور ایرانی آرمی کی جانب سے جاری دفاعی مشقوں اور جدید میزائل اور ڈرون طیاروں کی رونمائی پر دفاعی اداروں اور عوام کو مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کی دفاعی مشقیں، تہران میں ایک لاکھ 10 ہزار بسیجیوں پر مشتمل راہیان قدس مشق اور پاسداران انقلاب کے جدید ترین میزائل شہر کی رونمائی نے ملک کی بالادستی، دفاع اور جنگی صلاحیت کا بہترین مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دفاعی مشقیں دشمنوں کے خلاف لڑنے اور ملک کے دفاع کے لئے مسلح افواج کے سنجیدہ عزم و حوصلے کا ثبوت ہیں۔
قالیباف نے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کی کامیابیوں کے لئے دعا کی۔
آپ کا تبصرہ