3 اکتوبر، 2024، 2:11 PM

ایرانی میزائل حملوں کی وجہ سے نواتیم ہوائی اڈے میں شدید تباہی پھیلی ہے، صہیونی اخبار

ایرانی میزائل حملوں کی وجہ سے نواتیم ہوائی اڈے میں شدید تباہی پھیلی ہے، صہیونی اخبار

صہیونی اخبار معاریو نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں کی وجہ سے نواتیم ہوائی اڈے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی ذرائع ابلاغ ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیل کو ہونے والے دفاعی نقصانات کا انکشاف کررہے ہیں۔

صہیونی اخبار معاریو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں نے صحرائے نقب میں واقع فضائی اڈے نواتیم کا انفراسٹرکچر تباہ کردیا ہے۔

اس سے پہلے امریکی نیوز ایجنسی اے پی نے سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے ہوائی اڈے کو ہونے والے نقصانات کی خبر دی تھی۔

اے پی نے کہا تھا کہ سیٹلائٹ کی مدد سے لی گئی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوائی اڈے کی عمارتوں اور رن وے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

News ID 1927141

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha