9 اگست، 2024، 11:41 AM

حماس کے سربراہ بننے پر یحیی سنوار کو ایرانی دفاعی حکام کی مبارک باد

حماس کے سربراہ بننے پر یحیی سنوار کو ایرانی دفاعی حکام کی مبارک باد

ایرانی مسلح افواج کے اعلی حکام نے یحیی سنوار کو حماس کے سیاسی دفتر کا سربراہ متخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے یحیی سنوار کو شہید اسماعیل ہنیہ کے جانشین کے طور پر منتخب کیا ہے۔ 

ایرانی آرمی چیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے فلسطینی جہادی کمانڈر کو حماس کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

جنرل موسوی نے کہا کہ یحیی سنوار کے انتخاب سے واضح ہوتا ہے کہ فلسطینی جہادی تنظیم غاصب صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ صہیونی حکومت اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے بعد اپنے اہداف میں ناکام ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے حساس مرحلے پر ہوشیاری اور عقلمندی سے کام لیتے ہوئے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔ ان شاء اللہ غاصب صہیونی حکومت کی نابودی اور بیت المقدس کی آزادی بہت نزدیک ہے۔

دراین اثناء سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ یحیی السنوار کے انتخاب سے مقاومت کے حامیوں کو سکون مل گیا اور صہیونی حکام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب مقاومت کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

دوسری جانب ایران کے وزیردفاع بربگیڈئیر جنرل محمد رضا آشتیانی نے یحیی سنوار پر انتخاب پر فلسطینی عوام اور مقاومتی بلاک کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یحیی السنوار شہید ہنیہ کے سب سے زیادہ موزون جانشین ہیں۔

News ID 1925863

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha