8 اگست، 2024، 6:15 PM

غاصب صہیونیوں کے ساتھ جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے، عبدالملک الحوثی

غاصب صہیونیوں کے ساتھ جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے، عبدالملک الحوثی

یمنی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے مقاومتی رہنماوں پر حملے کے بعد جنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے شہید اسماعیل ہنیہ اور شہید فواد شکر پر حملہ کرکے پورے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں رونما ہونے والے واقعات کی وجہ سے پورے خطے پر جنگ کے سایے منڈلانا شروع ہوا ہے۔ شہید اسماعیل ہنیہ کے بعد بھی حماس اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے گی۔ تنظیم نے کسی قسم کے اختلافات کے بغیر خوش اسلوبی کے ساتھ نئے سربراہ کا انتخاب کیا ہے۔ القسام بریگیڈ ماضی کی طرح اپنی جہادی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ برادر عزیز یحیی سنوار شہید ہنیہ کے بہترین جانشین ثابت ہوں گے۔ ان کے انتخاب میں دشمن کے لئے واضح پیغام ہے۔ یحیی سنوار غاصب صہیونیوں کے خلاف نبرد جاری رکھنے کے بڑے حامی ہیں۔

الحوثی نے کہا کہ دشمن صہیونی حکومت کے خلاف جوابی کاروائی ناگزیر ہوچکی ہے۔ اسرائیل کو بھی اس حقیقت کا بخوبی اندازہ ہے اسی لئے امریکہ اور بعض عرب ممالک کی مدد سے حفاظتی اقدامات انجام دینے میں مصروف ہے۔

News ID 1925855

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha