مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے حماس کے سربراہ یحیی السنوار کی شہادت دنیا کے حریت پسندوں اور مقاومتی جوانوں کو مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں رہبر معظم، حماس کے اراکین، فلسطینی عوام اور دنیا کے حریت پسندوں کو تبریک و تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے بزدلانہ حملے میں یحیی السنوار شہید ہوگئے۔
انہوں نے جو طوفان برپا کیا تھا اس نے امریکہ اور صہیونی حکومت کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور دنیا پر صہیونی حکومت کا مکروہ چہرہ آشکار کردیا۔انہوں نے خون کے آخری قطرے تک ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ان کی استقامت دنیا کے جوانوں کے لئے مثال بن گئی ہے۔
شہید سنوار نے غزہ اور فلسطین کے ساتھ دنیا میں انسانی اقدار کی جنگ لڑی۔ وہ پوری زندگی مظلوم فلسطینیوں کے حامی رہے اسی لئے آج مقاومت کا نمونہ بن چکے ہیں جس سے سبق لیتے ہوئے جوان نسل کے دل میں مقاومت کی سوچ پروان چڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ جس وقت دنیا کے سیاست دان اور حکومتی شخصیات نے صہیونی حکومت کی جانب سے بچوں اور نہتے شہریوں پر بزدلانہ حملے کے سامنے خاموشی اختیار کی تھی، شہید سنوار ایک مبارز کی شکل میں سامنے آئے۔ وہ مقاومت کا نمونہ بن گئے۔ انہوں نے ثابت کیا کہ دنیا میں اب بھی عزت اور شرافت والے زندہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ