مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ حماس نے تحریک کے سربراہ یحییٰ السنور کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
تحریک حماس نے کہا کہ حماس عظیم مجاہد، نڈر رینما اور طوفان الاقصیٰ کے کمانڈر یحییٰ السنور "ابو ابراہیم" کی شہادت پر فلسطینی قوم، ملت اسلامیہ، عرب اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کو مبارکباد اور تعزیت پیش کرتی ہے۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید السنوار نے اپنی زندگی فلسطین کے لیے وقف کردی اور آخرکار اپنی جان خدا کی راہ اور فلسطین کی آزادی میں قربان کردی۔
اس تحریک نے واضح کیا کہ شہید یحییٰ سنوار نے میدان جنگ میں قابض افواج کا مقابلہ کیا اور جنگ کی فرنٹ لائن پر تھے اور اپنی سرزمین اور مقدسات کا دفاع کرتے ہوئے فخر و جرأت مندی سے شہید ہوئے۔
آپ کا تبصرہ