ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا: غزہ کے نہتے عوام بالخصوص بچوں اور خواتین کو پہنچنے والے نقصانات دنیا میں کہیں بھی ایک فوجی آپریشن یا حکمت عملی کے طور پر نہیں انجام پاتے۔ لیکن صیہونی حکومت نہایت وحشیانہ جرائم کی مرتکب رہی ہے جو اس کی کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔ کیونکہ اگر صیہونی حکومت میں دم ہوتا تو وہ عورتوں اور بچوں کو مارنے کے بجائے اپنے حریف سے لڑتی۔
ایڈمرل سیاری نے مزید کہا کہ جارح صیہونی حکومت کے اقدامات ان کی کمزوری، شکست اور زوال کی علامت ہیں۔ آج اس غاصب رجیم کے جرائم عالمی میڈیا کی حمایت کے باوجود آشکار ہو گئے ہیں اور کسی سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے۔ آج انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والوں کو دیکھنا چاہیے کہ ان بے پناہ مظلوموں کے ساتھ کیا سلوک روا رکھا گیا۔ اگر امریکہ اور یورپی ممالک کی حمایت نہ ہوتی تو آپ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ صیہونی حکومت آج ہستی سے مٹ چکی ہوتی۔
آپ کا تبصرہ