27 نومبر، 2023، 8:47 PM

غزہ، جنگ بندی معاہدے میں مزید دو دن کی توسیع

غزہ، جنگ بندی معاہدے میں مزید دو دن کی توسیع

قطر کے وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم اور غاصب اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے میں مزید دو روز توسیع پر اتفاق کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے مین بتایا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں مزید دو روز توسیع کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

قبل ازیں الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگی بندی معاہدے کے آخری یعنی چوتھے روز اسرائیل کی جانب سے 33 فلسطینی قیدیوں جبکہ حماس کی جانب سے گیارہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ہے۔

News ID 1920225

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha