مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے مین بتایا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں مزید دو روز توسیع کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
قبل ازیں الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگی بندی معاہدے کے آخری یعنی چوتھے روز اسرائیل کی جانب سے 33 فلسطینی قیدیوں جبکہ حماس کی جانب سے گیارہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ہے۔
آپ کا تبصرہ