8 اکتوبر، 2023، 2:34 PM

اسرائیل کیخلاف کامیاب کارروائی پر کئی ممالک میں جشن کا سماں+ تصاویر، ویڈیو

 اسرائیل کیخلاف کامیاب کارروائی پر کئی ممالک میں جشن کا سماں+ تصاویر، ویڈیو

حماس نے قابض اسرائیل پر حملہ کرکے سب کو ششدر کر کے رکھ دیا جسے صیہونیوں کے خلاف کی گئی اب تک کی سب سے بڑی اور اہم ترین کامیابی قرار دیا جا رہا ہے اور اس پر کئی ممالک میں جشن منایا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے اسرائیل کی انٹیلی جنس نیٹ ورک کو توڑتے ہوئے فوجی کیمپوں میں داخل ہونے اور کامیاب کارروائی کرنے پر دنیا بھر میں جشن منایا جا رہا ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف علاقوں اور شہروں کے لوگوں نے ہفتے کی رات ملک کی مرکزی شاہراہوں اور چوکوں میں اپنی پرجوش شرکت کے ذریعے طفل کش صیہونی رجیم کے خلاف مزاحمتی محاذ اور فلسطینی مجاہدین کی فتح کا جشن منایا۔

 اسرائیل کیخلاف کامیاب کارروائی پر کئی ممالک میں جشن کا سماں+ تصاویر، ویڈیو

ایرانی عوام نے گاڑیوں اور موٹرسائیکل ریلی نکال کر فلسطینی عوام اور بیت المقدس کی امنگوں کی حمایت میں  الاقصی طوفان آپریشن کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ 

ایرانی مرد، خواتین، بوڑھے اور جوانوں نے اپنے دل کی گہرائیوں سے پرجوش انداز میں جھومتے ہوئے "مردہ باد اسرائیل" کا نعرہ لگایا اور فلسطین اور ایران کے رنگین جھنڈوں کے ساتھ فلسطینیوں کی حمایت اور خوشی کا نعرہ لگایا۔ 

 اسرائیل کیخلاف کامیاب کارروائی پر کئی ممالک میں جشن کا سماں+ تصاویر، ویڈیو

حماس کو اس کارروائی میں لبنان سے حزب اللہ کی حمایت بھی حاصل تھی یہی وجہ ہے کہ اسرائیل نے لبنان پر جوابی حملے بھی کیے لیکن اس کے باوجود لبنان میں شہریوں کی بڑی تعداد حماس کی کامیابی پر باہر نکل آئے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

افغان عوام نے مقاومتی تنظیموں کی جانب سے صہیونی فورسز کے خلاف ہونے والی کاروائی کی حمایت اور تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

اسی طرح لندن سمیت دیگر غیر مسلم ممالک میں بھی فلسطینیوں اور مسلم کمیونیٹی نے حماس کی کامیاب کارروائی کا جشن منایا۔

یمنی عوام نے بھی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے صہیونی فورسز کے خلاف ہونے والی کاروائی کی حمایت اور تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل پر حماس نے 500 سے زائد راکٹس داغے اور کئی فوجی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا۔ اس کارروائی میں اسرائیلی فوج کے کمانڈر اور اہلکاروں سمیت 300 سے زائد اسرائیلی مارے گئے۔ 

News ID 1919241

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha