مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی رجیم کے طیاروں نے غزہ پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق غزہ کے شمال میں بیت حنون پر انتہائی شدید حملے کیے گئے ہیں۔
المیادین کے رپورٹر نے بھی شمالی غزہ پر شدید حملوں کی اطلاع دی۔
یہ اس وقت ہے جب مزاحمت نے غزہ کے شمال میں بیت حنون میں صہیونی دشمن کے ڈرون کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی۔
اسی دوران ناصر صلاح الدین کی بٹالین نے بڑی تعداد میں خودکش ڈرون مقبوضہ علاقوں کی طرف بھیجے۔
یہ ڈرون مشرقی غزہ میں پہلے سے طے شدہ اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے اڑائے گئے۔
اس دوران صیہونی رجیم کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے: ہم 1000 ہلاکتوں کے قریب پہنچ رہے ہیں جب کہ بہت سے افراد ابھی لاپتہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ