8 اکتوبر، 2023، 11:32 PM

مزاحمت کے مقبوضہ علاقوں پر مسلسل راکٹوں کی بارش، صیہونیوں میں صف ماتم بچھ گئی

مزاحمت کے مقبوضہ علاقوں پر مسلسل راکٹوں کی بارش، صیہونیوں میں صف ماتم بچھ گئی

خبر رساں ذرائع نے مقبوضہ علاقوں پر مزاحمتی میزائل حملوں کی ایک نئی لہر کی اطلاع دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سما کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں میزائل حملوں کی ایک نئی لہر کا آغاز کر دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق مقبوضہ علاقوں کی صہیونی بستیوں "نتیف ھمعسرا" اور "ایرز" میں خطرے کے سائرن کئی مرتبہ بج گئے۔

 دوسری جانب عبرانی میڈیا نے اعلان خبر دی ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے 600 ہلاک ہونے والے صہیونیوں کی تعداد غزہ کی پٹی کے ارد گرد ہلاک شدہ صہیونیوں کی اصل تعداد سے بہت کم ہے۔ 

عبرانی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ الاقصیٰ طوفان آپریشن کے دوران ہلاک شدہ صہیونی آباد کاروں کی تعداد اس اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے جو صیہونی حکومت نے جاری کئے ہیں اور اسرائیلی فوج غزہ کے ارد گرد صہیونی بستیوں میں موجودہ واقعات کے بارے میں سچ نہیں بتا رہی ہے۔ 

جبکہ عبرانی ذرائع نے تقریباً 2000 صہیونیوں کے زخمی ہونے اور ان میں سے درجنوں کی اسیری کا اعتراف کیا ہے۔ 

نیز، حدشوت عبرانی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ سدیروت میں ایک غیر معمولی واقعے میں، صیہونی اسپیشل فورسز نے ایک اسرائیلی کو اس شبہ میں ہلاک کر دیا کہ وہ فلسطینی تھا۔

دوسری جانب غزہ کی پٹی پر صیہونی رجیم کے حملے جاری ہیں۔ صیہونی فضائیہ نے غزہ میں واقع الزیتون شہر کے متعدد مقامات پر بمباری کی۔ 

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں 370 افراد شہید اور تقریباً 2200 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1919259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha