8 اکتوبر، 2023، 11:59 PM

"طوفان الاقصی" سے وحشت زدہ صہیونی آپس میں درگیر ہونے لگے

"طوفان الاقصی" سے وحشت زدہ صہیونی آپس میں درگیر ہونے لگے

صہیونی آبادکار اور سیکورٹی فورسز فلسطینی مجاہدین سمجھ کر ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے لگے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ کے حوالے سے کہا ہے کہ طوفان الاقصی اور مقبوضہ علاقوں میں مجاہدین کے نفوذ کی وجہ سے صہیونی وحشت زدہ ہوگئے ہیں۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کے اطراف میں صہیونی آبادیوں میں بسنے والے خوف اور وحشت کے عالم میں ہر نامعلوم فرد کو فلسطین مجاہدین سمجھ کر حملہ کرنے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صہیونی آبادکار چیک پوسٹوں پر تعیینات سیکورٹی اہلکاروں کے اشاروں پر عمل نہیں کرتے ہیں کیونکہ ان کو خوف ہوتا ہے کہ حماس کے جنگجو سیکورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس ہوکر ان کو روک رہے ہیں۔ دوسری طرف اشارے پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے صہیونی فورسز ان افراد پر حماس کے اہلکار ہونے کا شک کرتے ہیں جس کے بعد فریقین میں تصادم ہوجاتا ہے۔

اس حوالے سے صہیونی فضائیہ کے سابق اہلکار عومز دنک نے کہا کہ اسرائیل اندر سے سقوط کرگیا ہے اور تمام شعبوں میں ہونے والی شکست کی تلافی ممکن نہیں ہے۔

دراین اثناء عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی فوج تاحال مقاومتی فورسز کی پیش قدمی روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ مجاہدین کے خوف سے صہیونی حکام نے سدیروت اور کیبوتس قصبے کے رہائشیوں کو حکم دیا ہے کہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ صہیونی قصبوں مفکعیم، سدیروت، راعیم، نیرعام، کیسوفیم اور ناحل عوز میں مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں۔

News ID 1919260

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha