خبررساں ایجنسی مہر نے معتبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ رضا عامری متحدہ عرب امارات میں ایران کے سفیر کے فرائض انجام دیں گے۔
اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ کے سیاسی معاون علی باقری نے فروری کے اواخر میں اعلان کیا تھا کہ عرب امارات کے لئے سفیر کی تعییناتی کے تمام قانونی امور پورے ہوگئے ہیں اور عنقریب ابو ظہبی میں ایرانی سفیر متعین کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ رضا عامری الجزائر، سوڈان اور اریٹیریا میں سفیر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے وزارت خارجہ میں مشرق وسطی کے امور کی ذمہ داریاں بھی انجام دی ہیں۔
آپ کا تبصرہ