مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب صدر محمد مخبر نے شام میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے سپاہ پاسداران کے اہلکاروں کی نماز میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تل ابیب حکومت داخلی خلفشاری اور احتجاج کی وجہ سے حواس باختہ ہوگئی ہے۔ شام پر حملے اسرائیل کی اندرونی شکست کی علامت ہے۔ یہ واقعہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور خودمختار ملک کی سالمیت پر حملہ ہے۔
یاد رہے کہ جمعہ کے دن دمشق کے مضافات میں اسرائیلی حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فوجی مشیر میلاد حیدری اور مقداد مہقانی شہید ہوگئے تھے۔ شہداء کی نماز جنازہ تہران میں ادا کی گئی جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ