مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں شام میں شہید ہونے والے دو ایرانی فوجی افسر "میلاد حیدری" اور "مقداد مہقانی جعفرآبادی" کی نماز جنازہ کا اجتماع امام حسین سکوائر پر ہوا، تاہم تشییع جنازہ میں سیاسی، نظامی اور مذہبی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔
رپورٹ کے مطابق، جنازہ کے اجتماع میں شریک لاکھوں مرد و خواتین، چھوٹے بچے اور سن رسیدہ افراد نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔
تفصیلات کے مطابق، تشییع جنازے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر سردار سلامی، قدس فورس کے کمانڈر سردار قاآنی اور نائب صدر محمد مخبر سمیت ایرانی سیاسی اور عسکری حکام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ایرانی نائب صدر نے غاصب اور جعلی صہیونی حکومت کے اس مجرمانہ اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور دوسرے ممالک کی سلامیت پر حملہ اور غاصب حکومت کے خاتمے کی علامت قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ