15 دسمبر، 2022، 9:48 AM

2 ایرانی کارٹون فلمیں بھارت میں بین الاقوامی فلم فیسٹول میں پیش ہوں گی

2 ایرانی کارٹون فلمیں بھارت میں بین الاقوامی فلم فیسٹول میں پیش ہوں گی

احمد آباد انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول میں دو ایرانی کارٹون فلموں "لوپیٹو" اور "چلو امن قائم کریں" کی نمائش کی جائے گی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں ہونے والے بین الاقوامی چلڈرن فلم فیسٹول میں دو ایرانی کارٹون فلموں "لوپیٹو" اور "چلو امن قائم کریں" کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ 

لوپیٹو کو ایرانی فلمساز عباس عسکری کی ہدایت کاری میں بنایا گیا ہے جبکہ محمد حسین صدیقی نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

اینیمیشن کا نام ایران کے صوبہ کرمان میں ہاتھ سے بنے کھلونوں کے لیے استعمال ہونے والے لفظ سے لیا گیا ہے جو ماضی میں مائیں اپنے بچوں کے لیے بنایا کرتی تھیں۔

اینیمیشن کے خلاصہ میں یوں کہا گیا ہے کہ علی کے والد لوپیٹو کی ورکشاپ میں اپنے مریضوں کو کھلونے بنانے کا طریقہ سکھا کر علاج کرتے ہیں۔ لوپیٹو ایک تخلیقی کھلونا ورکشاپ ہے جو ایرانی بچوں میں بہت مقبول ہے اور نامعلوم افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ علی اپنے والد کو جو اس مصیبت سے مایوس ہیں، بچانے کی کوشش کرتا ہے...

عبداللہ علیمراد کی ہدایت کاری میں بننے والا ایرانی اینیمیشن "چلو امن قائم کریں" اس سے قبل روس میں ہونے والے انیمور انٹرنیشنل اینیمیٹڈ فلم فیسٹیول سے بہترین اینیمیشن کا ایوارڈ حاصل کر چکا ہے۔

خیال رہے کہ احمد آباد انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول 24 دسمبر سے 29 دسمبر 2022 تک منعقد ہوگا۔ 

فیسٹیول بچوں کے فلم سازوں کے درمیان ایک مقابلے کی میزبانی کر رہا ہے جو انہیں متاثر کر سکتا ہے اور فلم ساز کے طور پر اپنے کام اور صلاحیتوں کو دکھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کر سکتا ہے۔

News ID 1913669

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha