مصر میں ایک کاہک نے بیکری کے مالک کو آگ لگادی

مصر میں قطار میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کرنے والے شخص نے مطلوبہ چیزیں نہ ملنے پر بیکری کے مالک کو آگ لگادی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں قطار میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کرنے والے شخص نے مطلوبہ چیزیں نہ ملنے پر بیکری کے مالک کو آگ لگادی۔

اطلاعات کے مطابق مصر میں بیکری سے سامان لینے کے لیے آنے والے گاہک کو کورونا احتیاطوں کی وجہ سے قطار میں کافی دیر تک انتظار کرنا پڑا تاہم جب وہ کاؤنٹر پر پہنچا اور مطلوبہ چیزیں نہ مل سکیں تو وہ غصے میں آگیا۔

بیکری کے مالک اور گاہک کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا، وہاں موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی لیکن غصے میں بھپرے گاہک نے پٹرول سے بھری بوتل میں آگ لگا کر بیکری کے مالک پر پھینک دی۔

بیکری کے مالک کو وہاں موجود دیگر گاہکوں نے بچالیا اور اسپتال منتقل کیا تاہم مالک کا ہاتھ اور چہرہ جھلس گیا۔ کسی نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

News Code 1905358

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =