برلن میں ماسک کی پابندی کو لازمی قرار دے دیا گیا

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ماسک کی پابندی کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ماسک کی پابندی کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق بازاروں اور شاپنگ اسٹریٹس سمیت رش والے مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ادھر ہنگری نے اپنی سرحدیں یکم نومبر تک بند کردیں۔ یونان کے علاقے کوزانی میں لاک ڈاؤن میں 29 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے ایک ہی روز میں دو سو اکتالیس افراد ہلاک ہو گئے۔ جون کے بعد پہلی بار کیسز کی تعداد ساڑھے اکیس ہزار تک جا پہنچی۔

News Code 1903541

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =