افغانستان میں ایک بم حملے کے نتیجے میں امریکی فوجی ہلاک

افغانستان میں طالبان کے بم حملے کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے بم حملے کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔  طالبان نے ایک امریکی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، طالبان کی جانب سے کیے گئے حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ باغیوں نے اتوار کی رات گئے قندوز کے چار درہ ضلع میں ایک امریکی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا تھا، اس حملے کے نتیجے میں امریکی فوجی کی ہلاکت کے بعد رواں سال افغانستان میں کم از کم 20 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ رواں سال ستمبر میں افغا نستان کے شہر کابل میں طالبان کی جانب سے کیے جانے والے بم دھماکے کے نتیجے میں بھی ایک امریکی فوجی کی ہلاکت ہوئی تھی جس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور افغانستان کے مابین ہونے والے مذاکرات کومردہ  قرار دیا تھا۔

News Code 1896431

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =