افغانستان میں بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک

افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسین ے جرمن خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی میں دائکنڈی سے آنے والی مسافر بس کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے اُڑادیا گیا، واقعہ جغتو صوبے میں پیش آیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے  ہوئے ہلاک ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 بچوں سمیت تمام 10 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں  خواتین بھی شامل ہیں۔

News Code 1896161

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =