1 اگست، 2016، 4:04 AM

ترکی میں کرد باغیوں کے حملے میں 4 ترک فوجی ہلاک

ترکی میں کرد باغیوں کے حملے میں 4 ترک فوجی ہلاک

ترکی میں کرد باغیوں کے حملے میں 4 ترک فوجی اہلکار ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں کرد باغیوں کے حملے میں 4 ترک فوجی اہلکار ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر اوردو میں کرد باغیوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران باغیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ صوبے ہکاری میں باغیوں کے حملے میں ایک فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئےجس کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوج پر حملے ترکی کے جنوب اور شمال مشرقی علاقوں میں کیے گئے  جہاں کرد باغیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جب کہ حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک فوجی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔بعض ذرائع کے مطابق ترکی کے بعض فوجی بھی کرد باغیوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔

News ID 1865905

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha