مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار میں فوجی اہلکاروں نے مسلمانوں کے ایک دیہات پر فائرنگ کرکے30 افراد کو قتل کردیا جبکہ کئی دیہات جلاکر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق میانمار کی مغربی ریاست رخائن میں ایک بار پھر روہنگیا مسلم اقلیت نشانے پر ہے، تازہ واقعات میں فائرنگ کرکے 30 مسلمانوں کو قتل کردیا گیا، کئی دیہات جلادئیے گئے۔ انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ کی جاری تصاویر میں جلے ہوئے گاؤں دکھائے گئے ہیں ،اس حوالے سے ان کا مزید کہناتھاکہ اس علاقے میں 430 عمارتوں کو جلایا گیا۔
میانمار میں فوجی اہلکاروں نے مسلمانوں کے ایک دیہات پر فائرنگ کرکے30 افراد کو قتل کردیا جبکہ کئی دیہات جلاکر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیئے ہیں ۔
News ID 1868305
آپ کا تبصرہ