شام کے شمال میں ترکی کے دو فوجی ہلاک

ترکی کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شمال میں داعش کے حملے میں ترکی کے دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شمال میں داعش کے حملے میں  ترکی کے دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترک فوج نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شام کے شمالی علاقہ میں ترک فوج کا آپریشن جاری ہے اس دوران داعش نے ترک فوج کے دو ٹینکوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ترکی کے 2 فوجی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی نے دو ہفتہ قبل شام کے شمالی علاقہ میں دہشت گردوں اور کردوں کو بہانہ بنا کر شام کی سرزمین پر حملہ کیا ہے ترکی کے اس حملے کی شام نے شدید مذمت اور اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

News Code 1866747

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =